Thursday , August 17 2017
Home / مذہبی صفحہ / گم شدہ اشیاء کی دستیابی

گم شدہ اشیاء کی دستیابی

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ ہر نماز کے بعد  ’’رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ o  یَا جَامِعَ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيْهِ  اِجْمَعْ بَيْنِي وَبَيْنَ مَاْلِيْ  إِنَّكَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌo‘‘ ایک مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کامیابی ملےگی۔
٭  بعد عشاء ایک ہزار بار اول وآخر درود شریف کے ساتھ یہ آیت     اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ اِنَّ ذٰلِکَ فِیْ کِتٰبٍ  اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ (سورۂ حج،آیت ۷۰)پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔
٭ ہر روز صبح و شام گیارہ بار ’’یارقیب‘‘ پڑھ کر جہاں پیسے اور زیور وغیرہ رکھے ہوں پھونک مارنے کی عادت ڈالیں۔ اس عمل کی پابندی سے گھر، دوکان اور کارخانہ وغیرہ میں چوری نہیں ہوگی۔
٭ اگر چوری ہو جائے یا کوئی چیز گم جائے تو ۲۴ گھنٹوں کے اندر یہ عمل کیجئے۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف اور ۲۱ بار ’’یاجامع المتفرقین اجمع الی منالتی یا جامع‘‘ پڑھیں اور تین ہزار بار ’’جامع‘‘ پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ تعالی کامیابی ملے گی۔
شبہ کی بات کا صحیح حال معلوم کرنے کیلئے
٭ سورۂ انعام کی آیت
وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ ۚ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۚ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍo   وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُم بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَىٰ أَجَلٌ مُّسَمًّى ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَo   وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۖ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً حَتَّىٰ إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ  o
( ۵۹۔۶۲ )کاغذ پر لکھ کر دو تعویذ بنائیں اور رات میں سوتے وقت وضو کرکے دو رکعت نفل نماز پڑھ کر ایک تعویذ سیدھے بازو پر باندھ لیں اور دوسرا تعویذ تکیہ کے نیچے رکھ کر سوجائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ صبح معلوم ہوجائے گا۔
٭ بعد نماز مغرب و بعد نماز عشاء ’’یارشید‘‘ ایک ہزار بار پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ دس ہزار بار ’’یامالکَ الملک‘‘ پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ ہر نماز کے بعد سات بار ’’یاجامع الناس لیوم لاریب فیہ یاہادی المضلین ارادوا عَلَیَّ ضالتی‘‘ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT