Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / گنبدان قطب شاہی ، تلنگانہ کا عظیم تہذیبی ورثہ

گنبدان قطب شاہی ، تلنگانہ کا عظیم تہذیبی ورثہ

ہر حال میں تحفظ ضروری ، نائب صدر جمہوریہ جناب محمد حامد انصاری کا تاثر
حیدرآباد۔ 6 مارچ (سیاست نیوز) نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامد انصاری نے نائب وزیراعلی تلنگانہ الحاج محمد محمودعلی اور گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے ہمراہ اپنے دوروزہ حیدرآباد کے دورے کے موقع پر گنبدان قطب شاہی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر آغا خان فاونڈیشن کی نگرانی میں جاری گنبدان کی تزئین نو کے کاموں کا جائزہ لیا۔ جناب حامد انصاری نے گنبدان قطب شاہی کی تزئین نو کے کاموں کے متعلق تفصیلات حاصل کئے اور آغا غان فاونڈیشن کے ذمہ داران کی ستائش کی۔ جناب حامد انصاری نے گنبدان قطب شاہی کے فن تعمیرات کو بے مثال قراردیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ گنبدان تلنگانہ کا ایک عظیم تہذیبی ورثہ ہیں جس کا ہر حال میں تحفظ ضروری ہے ۔ انہوں نے گنبدان قطب شاہی کے معائنے کے دوران گنبدان کی تاریخی حقیقت سے واقفیت حاصل کی ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے گنبدان قطب شاہی کی تزئین نو میںریاستی حکومت کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کو قابلِ ستائش اقدام قراردیااور آغا خان فاونڈیشن کے عہدیداران تزئین نو کے کاموں کی تفصیلات حاصل کرنے پر مذکورہ ذمہ داران نے کام کے طریقے کار اور نوعیت سے بھی انہیں واقف کروایا۔جناب حامد انصاری نے تلنگانہ کی مشترکہ تہذیب وتمدن کی ستائش کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمودعلی نے آغا خان فاونڈیشن کی ستائش کی اور کہاکہ 60 سال سے غیرعلاقائی حکمرانوں کی غفلت اور کوتاہیوں کاشکار حیدرآباد کی تہذیب وتمدن کی نشانہ گنبدان قطب شاہی کی عظمت رفتہ بحال کرنے کا اعزاز تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے سرجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نئی ریاست میںپہلا یوم جشن آزادی کا تاریخی قلعہ گولکنڈہ میںانعقاد عمل میںلا کر حکومت نے قطب شاہی و آصف جاہی دور کے کارناموں کو دوہرانے کاکام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT