Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / گنبدان قطب شاہی سے صندل کی لکڑی کے سارق پولیس گرفت سے باہر

گنبدان قطب شاہی سے صندل کی لکڑی کے سارق پولیس گرفت سے باہر

سارقوں اور پولیس کے درمیان ملی بھگت ، سارق کو بچانے کی کوشش
حیدرآباد ۔ /10 جون (سیاست نیوز) تاریخی گنبداں قطب شاہی کے احاطہ سے صندل کی لکڑی کا سرقہ کرنے والے اصل ملزمین پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔ گولکنڈہ پولیس تاحال ان اصل سرغنوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور پولیس پر ان صندل کے اسمگلروں سے مبینہ سازباز کا الزام پایا جاتا ہے ۔ گولکنڈہ پولیس کے انسپکٹراں پولیس میں ایک پر الزام ہے کہ اس عہدیدار کی ایماء پر دو ملزمین کو قانونی کارروائی سے بچنے کا موقع حاصل ہورہا ہے ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صندل کی لکڑی کے ان ملزمین کو پولیس چاہے تو کسی بھی وقت گرفتار کرسکتی ہے ۔ پولیس کی جانب سے ان ملزمین کی مبینہ پشت پناہی پر سیاسی سائے بھی اثر انداز ہونے کے امکانات ہیں ۔ تاہم پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو چاہئیے کہ وہ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیں اور ملزمین کی گرفتاری کے اقدامات کریں ۔ اس خصوص میں انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مفرور دو ملزمین کو کسی بھی حال بخشا نہیں جائے گا اور انہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس پر الزامات کو مسترد کردیا اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT