Tuesday , April 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گنجائش سے زیادہ آٹو میں سواری پر جرمانہ

گنجائش سے زیادہ آٹو میں سواری پر جرمانہ

کلواکرتی۔ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں SI جالیندر ریڈی کی جانب سے ناگہانی حادثہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر طرح کی گاڑیوں کی تنقیح کی جارہی ہے، جہاں ہیلمٹ کے عدم استعمال پر چالانات وصول کئے جارہے ہیں، وہیں آٹوؤں میں گنجائش سے زیادہ سواری بٹھانے پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ کلواکرتی سے ٹرنیکل جو ضلع ناگرکرنول کا مین روڈ ہے۔ اس روٹ پر آر ٹی سی کی بسیں ہر آدھے گھنٹے کے وقفہ سے روانہ ہوئی ہیں مگر عوام جلد بازی کرتے ہیں اور آٹو میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ تنقیح کے دوران SI جالیندر ریڈی نے ایک ہی آٹو میں 25 افراد کو سفر کرتے دیکھ کر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں والے اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے کلواکرتی آر ٹی سی بس سے روانہ کرتے ہیں۔ طلباء کیلئے حکومت کی طرف سے فری بس کی سہولت ہے مگر والدین آٹو کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان تمام 25 افراد کو آٹو سے اُتار کر کونسلنگ کی گئی اور آٹو ڈرائیور کے خلاف 2500 روپئے چالان وصول کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT