Friday , September 22 2017
Home / انتقال نام / گنٹور کی خاتون حاجی کا مکہ مکرمہ میں انتقال

گنٹور کی خاتون حاجی کا مکہ مکرمہ میں انتقال

حیدرآباد۔14 ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والی ضعیف خاتون حاجی کا آج مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ 71 سالہ محترمہ فاطمہ بی شیخ کور نمبر APF-210-5 کے تحت اپنے بیٹے بہو اور پوتے کے ہمراہ 22 اگست کو حیدرآباد امبارگیشن پوائنٹ سے حج کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ضعیف العمری میں طبیعت بگڑ جانے سے ان کا انتقال ہوا ہے۔ انہوں نے انڈین حج مشن اور خادم الحجاج سے ربط قائم کرتے ہوئے تدفین کے انتظامات کی ہدایت دی۔ توقع ہے کہ نماز جنازہ حرم میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان جنۃ الحجاج منیٰ میں عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد امبارگیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے 9 حجاج کرام کا ابھی تک انتقال ہوا ہے ان میں چھ کا تعلق تلنگانہ سے ہے آندھراپردیش کے دو اور کرناٹک کے ایک حاجی کا گزشتہ دنوں انتقال ہوا تھا۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مرحومہ کے لواحقین سے بات چیت کی اور اظہار تعزیت کیا۔ جن حجاج کرام کا انتقال ہوا ہے ان کے رشتہ دار مقررہ تاریخ سے قبل حیدرآباد واپس ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کے قافلوں کی مدینہ منورہ روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ 20 ستمبر سے قافلوں کی واپسی کا آغاز ہوگا اور پہلا قافلہ 21 ستمبر کی صبح اولین ساعتوں میں حیدرآباد ایرپورٹ پہنچے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی پہلے قافلے کے حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT