Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گنگانگر قتل کیس کے ملز مین گرفتار

گنگانگر قتل کیس کے ملز مین گرفتار

قاتلین مقتول سے خائف ، ڈی سی پی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رین بازار پولیس نے محمد اکرم قتل کیس میں ملوث چھ خاطیوں کو گرفتار کرلیا ۔ 5اکٹوبر کو صبح کی اولین ساعتوں میں گنگانگر قبرستان میں اکرم کی نعش خون میں لت پت پائی گئی ۔ جس کے نتیجہ میں پولیس رین بازار نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ پولیس نے قتل کیس میں ملوث چھ ملزمین میر اکبر علی ، محمد ماجد ، محمد اظہر ، شیخ احمد ، حبیب سکندر اور شیخ عارف کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمین آپس میں دوست ہیں اور انہیں یہ شبہ تھا کہ مقتول ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو فراہم کر رہا ہے کیوں کہ جاریہ سال جون میں محمد اظہر کو وہ موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ہونے پر اسے گرفتار کیا تھا اور اس کی گرفتاری کے پس پردہ محمد اکرم ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔ ملزمین کو یقین ہوگیا تھا کہ مقتول پولیس کو اطلاعات فراہم کر رہا ہے اور ایک منصوبہ بند طریقہ سے 5 اکٹوبر کو محمد اظہر ، شیخ احمد ، حبیب سکندر نے محمد اکرم کو اہم کام ہونے کے بہانے اسے مکان سے طلب کیا اور بعد ازاں گنگانگر قبرستان میں لے جاکر مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ قتل سے قبل مقتول کے نقد رقم موبائل فون بھی چھین لیا گیا تھا ۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے قتل میں استعمال کردہ خنجر ، وزنی گنیٹ جنہیں قتل میں استعمال کیاگیا تھا برآمد کرلیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT