Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / گنگا جمنا کو انسان کا درجہ دینے کے حکم پر روک

گنگا جمنا کو انسان کا درجہ دینے کے حکم پر روک

نئی دہلی، 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے گنگا اور جمنا کو انسان کا درجہ دینے سے متعلق اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر آج روک لگادی۔اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے 20مارچ کو اپنے تاریخی فیصلے میں دنیا کی دو اہم ندیوں گنگا اور جمنا کو زندہ انسان کا درجہ دینے کا حکم دیا تھا ۔ جسٹس راجیو شرما اور جسٹس اشوک سنگھ کی بنچ نے اپنے حکم میں دونوں ندیوں گنگا اور جمنا کے ساتھ ایک زندہ انسان کے طور پر سلوک کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ان ندیوں کے انسانی حقوق یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کی وانکوئی ندی کی بھی مثال دی تھی جس اس طرح کا درجہ دیا گیا ہے ۔ عدالت عظمی کے اس حکم کے خلاف دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے فی الحال اس پر روک لگادی ہے ۔

بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف ستیارتھی کی نئی مہم
نئی دہلی 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مختلف برادریوں کے مذہبی رہنما بچوں کے جنسی استحصال اور اُن کی اسمگلنگ کے خلاف ایک سال طویل مہم میں نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے ساتھ شامل ہوں گے۔ کیلاش ستیارتھی چلڈرنس فاؤنڈیشن کے ایک عہدیدار نے کہاکہ سرکشت بچپن ، سرکشت بھارت مہم کے تحت اگسٹ سے ملک بھر میں سلسلہ وار ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔ ستیارتھی نے کہاکہ بچے ہمیشہ ہی تمام اقسام کے تشدد کے بدترین شکار رہے ہیں، جن میں جنسی استحصال سنگین ترین جرم ہے جس میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT