Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / گنگا میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر این جی ٹی سخت، 50 ہزار جرمانہ ہوگا

گنگا میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر این جی ٹی سخت، 50 ہزار جرمانہ ہوگا

نئی دہلی13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے گنگا میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر سخت فیصلہ کرتے ہوئے آج کہاکہ ہری دوار سے اناؤ کے مابین گنگا ندی میں کچرا پھینکنے والے پر 50 ہزار روپئے کا جرمانہ لگایا جائے ۔ ٹربیونل نے گنگا ندی کے کنارے کئے جا رہے ترقیاتی کاموں پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے ندی کے 100 میٹر علاقہ کو ‘نو ڈیولپمنٹ زون’ قرار دیا ہے ۔ این جی ٹی کے اس فیصلہ کے بعد اس دائرہ میں کسی طرح کے تعمیراتی یا ترقیاتی کام نہیں کئے جا سکیں گے ۔ این جی ٹی صدر جسٹس سوتنتر کمار نے اپنے حکم میں کہاکہ ہری دوار سے اناؤ کے درمیان بہہ رہی گنگا ندی کے ساحل پر 500 میٹر کے دائرے میں کوڑا نہیں پھینکا جائے ۔ ایسا کرنے والوں پر0 ہزار روپئے کا جرمانہ لگانے کو کہا ہے ۔ این جی ٹی نے اترپردیش کو ہدایت دی ہے کہ جاج مؤسے اناؤ کے مابین واقع چمڑے کے کارخانوں کو 6 ہفتوں کے اندر کسی دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT