Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / گنگا کے نام پر انتخابات جیتنے والوں نے ایک پیسہ نہیں دیا : اعظم خان

گنگا کے نام پر انتخابات جیتنے والوں نے ایک پیسہ نہیں دیا : اعظم خان

لکھنو۔ 9 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے مرکز میں بی جے پی زیرقیادت حکومت پر اُترپردیش کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ مختلف اسکیمات کیلئے ریاست کو مختص فنڈ فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔ یو پی اسمبلی میں اعظم خان نے کہاکہ آپ نے گنگا کے نام پر انتخابات جیتے اور اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کی صفائی کیلئے فنڈس جاری کریں۔ ریاست کو اب تک ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا ہے اور یہ حقیقت عوام کے سامنے آنی چاہئے ۔ وزیر پارلیمانی اُمور نے کہاکہ زعفرانی جماعت نے پہلے ہی یہ تسلیم کرلیا ہے کہ وہ یوپی اسمبلی انتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT