Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گنیش اتسو کے موقع پر سرکاری انتظامات پر زور

گنیش اتسو کے موقع پر سرکاری انتظامات پر زور

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : صدر بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی مسٹر جی راگھوا ریڈی نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ گنیش اتسو تقاریب کے موقع پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔ وہ آج یہاں بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی آفس کا افتتاح انجام دینے کے بعد مخاطب تھے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ گنیش تہوار کے موقع پر بھی حکومت کی جانب سے انتظامات کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ جنرل سکریٹری بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی ڈاکٹر بھگونت راؤ نے بتایا کہ 17 تا 27  ستمبر گنیش تقاریب منعقد کی جائیںگی ۔ بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کی جانب سے منائے جانے والے گنیش چتورتھی تہوار کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا ۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گنیش اتسو تقاریب کے موقع پر ممکنہ تعاون کرے ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی بی جے پی مسٹر بدم بالریڈی ، ٹی آر ایس قائد مسٹر ننداکشور ، بی جے پی قائدین مسرز رام نارائن یادو ، راما راجو ، چنتا سامبھا مورتی ، ششی دھر ، شریمتی میگھارانی ، شریمتی وجئے لکشمی کابرا ، وی گوپال کے علاوہ دیگر بی جے پی قائدین نے بھی مخاطب کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT