Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گنیش تہوار کا آج آغاز ، گورنر کی مبارکباد

گنیش تہوار کا آج آغاز ، گورنر کی مبارکباد

حیدرآباد۔ 24 اگست (پی ٹی آئی) ونائیک چتورتھی تہوار کل شروع ہورہا ہے۔ حیدرآباد اور ریاست بھر میں رہائشی علاقوں اور اپارٹمنٹس میں گنیش کی مورتیاں بٹھائی جائیں گی۔ بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی صدر بھگونت راؤ نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار گنیش مورتیاں بٹھائی جائیں گی۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے تہوار کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس بار گنیش تہوار میں مٹی سے بنی مورتیوں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ عام طور پر پلاسٹر آف پیرس اور دیگر کیمیائی اجزاء سے مورتیاں تیار کی جاتی ہیں اور ان کے حسین ساگر میں وسرجن سے آبی آلودگی میں اضافہ ہورہا تھا۔ اس کے علاوہ آبی جانوروں کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق تھا۔ جی ایچ ایم سی نے مٹی سے بنی مورتیوںکو فروغ دینے کیلئے خصوصی مہم چلائی۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ونائیک چتورتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ کمشنر پولیس ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ 9 روزہ اس تہوار کے موقع پر 24 ہزار پولیس عملہ تعینات کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT