Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / گنیش مورتیوں کا قد 15فٹ سے کم رکھنے ہائیکورٹ کی ہدایت

گنیش مورتیوں کا قد 15فٹ سے کم رکھنے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 11جولائی ( این ایس ایس ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج بھاگیہ نگر گنیش اُتسو کمیٹی کو ہدایت کی کہ رواں سال گنیش تہوار کے دوران 15گنیش مورتیوں کے قد کو 15فٹ سے کم رکھنے کو یقینی بنایا جائے ۔ گنیش مورتیوں کے قد ‘ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل پر مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے حکومت تلنگانہ سے اس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات طلب کئے ہیں ۔ عدالت نے حکم دیا کہ گنیش مورتیوں کا قد 15فٹ سے متجاوز نہیں ہونا چاہیئے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے طریقہ کار کے مطابق گنیش جلوس کے دوران جمع ہونے والے کچرے کی صفائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT