Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گنیش مورتیوں کا قد 15 فٹ سے کم رکھنے پولیس کی ہدایت

گنیش مورتیوں کا قد 15 فٹ سے کم رکھنے پولیس کی ہدایت

15ستمبر کو پراناشہر کے مختلف علاقوں، معظم جاہی مارکٹ سے ٹینک بنڈ تک جلوس

حیدرآباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں گنیش نمبرجن جلوس /15 ستمبر کو منعقد ہوگا اور اس بار سنٹرل زون سے گزرنے والے تمام گنیش مورتیوں کا قد زیادہ سے زیادہ 15 فٹ ہی رکھا جائے گا ۔ نمرجن جلوس کے سلسلے میں آج ایڈیشنل کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر ، تمام ڈپٹی کمشنران پولیس بشمول ٹریفک اور تمام محکمہ جات کے نمائندوں اور بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی قائدین ڈاکٹر بھگونت راؤ نے میٹرو ریل بریجیس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر یہ بات نوٹ کی گئی کہ معظم جاہی مارکٹ سے زیادہ سے زیادہ 26 فٹ مالا کنٹہ پر 28 فٹ ، حمیدی کنفیکشنر پوائنٹ پر 24 فٹ ، میٹرو اسٹیشن نامپلی 26 فٹ ، اجنتا گیٹ سگنل پر 34 فٹ اور کوٹھی تا معظم جاہی مارکٹ درمیانی اسٹیشن پر 23 فٹ قد تک ہی مورتی کو لے جانے کی اجازت رہے گی ۔ لیکن ان مورتیوں کو چونکہ ٹرک یا لاری میں لے جایا جاتا ہے اسی لئے مورتی کا قد زیادہ سے زیادہ 15 فٹ تک رکھنا ممکن ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر وی وی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ معظم جاہی مارکٹ اور مالاکنٹہ علاقہ سے گزرنے والے تمام گنیش مورتیوں کو میٹرو ریل بریج کے نیچے سے گزرنا ہوگا جس کے لئے 15 فٹ قد کی مورتی کو ہی گزرنے میں ہی آسانی ہوگی ۔ جبکہ پتلی باؤلی معظم جاہی مارکٹ روڈ پر صرف 13 فٹ کی مورتیاں ہی گزرسکتی ہیں ۔مرکزی جلوس میں مذکورہ قد کی مورتیوں پر زور دیا جارہا ہے تاکہ جلوس آسانی سے آگے بڑھ سکے ۔

TOPPOPULARRECENT