Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / گنیش نمرجن کے لیے خصوصی تالاب کا انتظام

گنیش نمرجن کے لیے خصوصی تالاب کا انتظام

تالابوں کو آلودگی سے بچانے ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل
حیدرآباد۔15جولائی (سیاست نیوز)  شہر میں گنیش نمرجن کیلئے مخصوص علحدہ تالاب ہوگا اور 2016گنیش اتسو کی مورتیوں کا وسرجن اسی تالاب میں عمل میں آئے گا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے شہر کے تالابوں کو آلودگی سے بچانیکے احکامات کے بعد مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے فیصلہ کیا ہے کہ چیرلہ پلی میں واقع کونیرو تالاب کے ایک گوشہ میں وسرجن کے انتظامات کئے جائیں گے۔ مئیر جی ایچ ایم سی مسٹر بی رام موہن نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت العالیہ کے احکامات کے بعد 67لاکھ روپئے خرچ کرتے ہوئے کونیرو تالاب کے ایک گوشے میں نمرجن کے انتظامات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں نمرجن کیلئے مخصوص کئے جانے والے اس تالاب کو خوبصورت بنانے کے علاوہ اطراف و اکناف کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مسٹر رام موہن کے بموجب اس تالاب کو نمرجن کیلئے مخصوص کئے جانے کے لئے تمام اقدامات جاریہ سال یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے اس خصوص میں ٹنڈر کی طلبی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چیرلہ پلی تالاب کو خوبصورت بنانے کیلئے 4.9کروڑ کی تخصیص عمل میں لائی گئی ہے اور یہ کام بھی محکمہ آبپاشی کی نگرانی میں انجام پائے گا۔ چیرلہ پلی تالاب کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر 10علحدہ چھوٹے تالابوں کی ترقی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جو آئندہ سال تک مکمل کر لئے جائیں گے۔چیرلہ پلی تالاب جو کہ چھوٹی آبپاشی کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ تالاب 58.43ایکڑ پر محیط ہے۔ مئیر حیدرآباد کے بموجب شہر حیدرآباد میں 10تالابوں کے علاوہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 40تالابوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں خوبصورت بنانے کے ساتھ عوام کی سیر و تفریح کے قابل بنانے کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT