Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گنیش وسرجن جلوس گذرنے کے راستوں کا جائزہ

گنیش وسرجن جلوس گذرنے کے راستوں کا جائزہ

بھینسہ۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں گنیش وسرجن جلوس اور عیدالاضحی ایک ہی دن25ستمبر جمعہ کے روز آنے کے پیش نظر ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کی نگاہیں بھینسہ شہر میں ہونے والے تہواروں کے انتظامات پر جمی ہوئی ہیں۔ اس سلسلہ میں نرمل ریونیو ڈیویژن آفیسر شیو لنگیا نے بھینسہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے شہر میں گنیش جلوس گذرنے والے راستوں کا جائزہ لیا۔ راستوں پر موجود گڑھوں، نیچے لٹکے ہوئے برقی تاروں کا جائزہ لیتے ہوئے پنجہ شاہ سہ راہا، مارکٹ علاقہ، ہانڈری گلی، پرانا بازار سے ہوتے ہوئے شہر کے گڈنا واگو پراجکٹ جہاں گنیش مورتیوں کا وسرجن کیا جاتا ہے معائنہ کرتے ہوئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بھینسہ ڈی ایس پی مسٹر راملو، بھینسہ سرکل انسپکٹر واسودیو راؤ، بھینسہ تحصیلدار رام موہن، بھینسہ بلدیہ انچارج کمشنر محمد یوسف، برقی اے ڈی اسمعیل شریف، محکمہ ار اینڈ بی، مسٹر رویندر کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔ بعد ازاں نرمل آر ڈی او شیو لنگیا نے بھینسہ شہر کے تمام محکموں کے عہدیداران کو ہدایت دی کہ گنیش تہوار اور عیدالاضحی کے موقع پر اپنے فرائض کو ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور شہر کی عوام کو تہواروں کے موقع پر تمام تر سہولیات فراہم کریں۔

TOPPOPULARRECENT