Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گنیش کی مورتیاں 20 فٹ سے اونچی نہ ہوں ہائی کورٹ حیدرآباد کی تجویز

گنیش کی مورتیاں 20 فٹ سے اونچی نہ ہوں ہائی کورٹ حیدرآباد کی تجویز

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کو تجویز پیش کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے کہ گنیش تہوار کے دوران پنڈالوں میں رکھی جانے والی گنیش کی مورتیوں کی لمبائی 20 فٹ سے زیادہ نہ ہو ۔ کارگذار چیف جسٹس دلیپ بی بھوسلے اور جسٹس پی نوین راؤ پر مشتمل بنچ نے یہ تجویز شہر کے ایڈوکیٹ ایم وینو مادھو کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پیش کی ۔ درخواست گذار نے شکایت کی کہ شہر کے تالابوں میں گنیش مورتیوں کے وسرجن سے متعلق عدالت کے پہلے دئیے گئے احکام پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔ جب بنچ نے یہ کہا کہ مورتیاں بٹھانے کے لیے عہدیدار مجاز سے اجازت لینی ضروری ہے ۔ سمیتی کے نمائندہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے بحث کے لیے اپنا وکیل مقرر کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اتسو سمیتی کو وکیل مقرر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے بنچ نے سماعت ملتوی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT