Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / گواسکر کی مداح سرائی میں ویریندر سہواگ بے قابو ہوگئے

گواسکر کی مداح سرائی میں ویریندر سہواگ بے قابو ہوگئے

نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنیل گواسکر آج 66 سال کے ہوگئے اور ہندوستان کے سابق کرکٹر ویندر سہواگ نے انہیں پر اثر خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے افسانوی بیٹسمین نے ہلمٹ پہنے بغیر وہ سب کچھ کردکھایا جو دور حاضر کا کوئی بہترین بیٹسمین تمام آلات و اوزار رکھنے کے باوجود نہیں کرسکتا۔ سہواگ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’’گواسکر نے ہلمنٹ کے بغیر جو کچھ کیا ہے وہ ان دونوں کے افراد اپنے تمام آلات و اوزار کے ساتھ بھی نہیں کرسکتے۔ اگر کرکٹ کوئی فلم ہے تو سنیل گواسکر ’’شعلے‘‘ ہیں۔ سہواگ نے یہ لکھتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام کا آغاز کیا کہ ’’زمانہ کے ایک بہترین بیٹسمین کی سالگرہ مبارک۔ سنی پاجی! آپ کے لئے صحتمند طویل عمر کے لئے نیک تمنائیں۔‘‘ ٹسٹ کرکٹ میں 10,000 رن اور زائد از سنچریاں بنانے والے سنیل گواسکر اپنے کھیل کے دور میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ گواسکر نے 1971 ء تا 1987 ء ہندوستان کو نمائندگی کی۔ اس دوران وہ 125 ٹسٹ اور 108 ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ میچوں میں 51.12 کے اوسط سے 10,122 رن بنایا تھا۔ 108 ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں 35.13 کے اوسط سے 3,092 رن بنائے تھے۔ ونڈے میچوں کے اسکور میں صرف ایک سنچری شامل ہے۔

وجئے جیارام یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ سے باہر
ایل مونٹے۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گرینڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے آج یہاں کھیلے گئے منس سنگلز سیمی فائنلس میں ہندوستان کے اجئے جیارام، جاپان کے کانتا تسونیما کے ہاتھوں شکست کے بعد یو ایس اوپن سے باہر ہوگئے۔ عالمی رینکنگ میں 22 ویں مقام کے حامل جیارام اپنے حریف کے حملوں کی شدت کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ لاس اینجلس بیڈمنٹن کلب میں کھیلے گئے اس میچ کے 33 ویں منٹ میں انہیں 10-21, 14-21 سے شکست ہوگئی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT