Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / گوام شمالی کوریا کی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے تیار :گورنر

گوام شمالی کوریا کی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے تیار :گورنر

گوام ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی پیسیفک علاقہ واقع جزیرہ گوام کے گورنر نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل حملے کی وارننگ پر آج کہا کہ ان کے جزائر کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور گوام کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔گورنر ایڈی کالوو نے ایک آن لائن ویڈیو پیغام جاری کر کے کہا کہ گوام امریکہ کی سرزمین ہے ۔ ہم صرف ایک فوجی اڈہ نہیں ہیں۔گورنر کالوو نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وہائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا ہے ۔ سیکورٹی اورر ہوم سیکورٹی محکموں نے انہیںبتایا ہے کہ خطرے کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔گورنر نے بتایا کہ وہ گوام کے فوجی کمانڈر اور سیکورٹی فورسز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرکے تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے آج کہا تھا کہ وہ گوام میں میزائل حملہ کرنے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے ۔ کے سی این اے نیوز ایجنسی نے فوج کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ان کے لیڈر کم جونگ ان نے فیصلہ کیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی پر فی الوقت مسلسل مشق کی جارہی ہے ۔ ایک اور ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اگر اشتعال دلانے والی سرگرمی دکھائی تو شمالی کوریا مؤثر کارروائی کر سکتا ہے ۔شمالی کوریا کا یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میںڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اگرامریکہ کو دھمکی دینا جاری رکھتا ہے تو اسے ایسی انہدامی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT