Monday , August 21 2017
Home / دنیا / گوانتاناموبے کے دو قیدی سنیگال منتقل : محکمہ دفاع امریکہ

گوانتاناموبے کے دو قیدی سنیگال منتقل : محکمہ دفاع امریکہ

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان نے آج اعلان کیا کہ دو لیبیا کے قیدی گوانتاناموبے حراستی مرکز سے سنیگال منتقل کردیئے گئے ہیں۔ دونوں کے تعلقات لیبیا کے اسلام پسند جنگجو گروپ اور القاعدہ سے تھے۔ ان کے قید خانے کے فائلس کا افشاء ہوگیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ یہ دونوں قیدی دہشت گرد تنظیموں سے ربط برقرار رکھے ہوئے تھے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے فبروری میں امریکی کانگریس کے سامنے گوانتاناموبے قیدخانہ برخاست کرنے کے سلسلہ میں ایک نیا منصوبہ پیش کیا تھا تاکہ امریکہ مخالف جذبات دنیا بھر میں پروان نہ چڑھ سکیں۔

TOPPOPULARRECENT