Monday , September 25 2017
Home / دنیا / گوانتا ناموبے جیل امریکی سلامتی کیلئے بہتر

گوانتا ناموبے جیل امریکی سلامتی کیلئے بہتر

واشنگٹن۔ 22 فروری (سیاست نیوز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ایقان ہے کہ بدنام زمانہ گوانتا ناموبے جیل قومی تحفظ کیلئے ایک صحت مند رول ادا کررہی ہے۔ وائٹ ہاؤز سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جس سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ امریکی حکومت اس جیل کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ وائٹ ہاؤز پریس سیکریٹری شین اسپائسر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر موصوف نے اپنا موقف بالکل واضح کردیا ہے کیونکہ اگر دہشت گردوں کو ہماری سرحدوں سے دور رکھتے ہوئے اس جیل میں ہی رکھا جائے تو یہ امریکہ کے قومی مفاد کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا ، لہٰذا اس جیل کو غیرصحت مند کیونکر کہا جاسکتا ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا بیرونی ممالک سے گرفتار کئے گئے۔ دہشت گردوں کو اس جیل میں رکھا جائے گا تو اس کا جواب دیتے ہوئے مسٹر اسپائسر نے کہا کہ ہم مستقبل میں کیا کرنے والے ہیں اور کیا نہیں، یہ بات تفصیل سے نہیں بتا سکتا۔ اب جبکہ خود صدر نے اپنا موقف بالکل واضح کردیا ہے لہذا میرے لئے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم کیا کریں گے اور کیا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT