Friday , April 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گواہ کو ملزم کے خلاف اور بعد میں تائید پر سخت کارروائی کا انتباہ

گواہ کو ملزم کے خلاف اور بعد میں تائید پر سخت کارروائی کا انتباہ

کریم نگر۔ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے سی بی کے حال میں پھنس چکے ملزم کی مخالفت میں گواہی دینے کے ایک مقدمہ میں گواہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے کریم نگر اے سی بی عدالت نے درخواست گزار کو جھٹکہ دیا۔ پبلک پراسیکیوٹر گردھر راؤ کے مطابق 2012ء جنوری میں نظام آباد ضلع مڈکاپلی موضع کا ابرا سائیلو کنٹراکٹر سے محکمہ آبپاشی نظام آباد اسسٹنٹ انجینئر راجیشور 30,000 روپئے رشوت لیتے ہوئے سی بی آئی کے جال میں پھنس گیا اور ایراسائیلو کو 2012ء جنوری 10 کو آرمور مجسٹریٹ روبرو اس کا بیان درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے سی بی عدالت میں چلایا گیا۔ سائیلو ملزم کی حمایت موافقیت میں بیان دینے پر مقدمہ خارج کردیا گیا۔ اس پر اے سی بی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے جولائی 2013ء کو غلط جھوٹی گواہی دینے والے سائیلو پر کارروائی کے لئے عدالت میں پٹیشن داخل کی۔ اس سلسلے میں ہائیکورٹ سے رجوع ہونے پر بھی اے سی بی نے مقدمہ درج کرلیا ہے، کہا جارہا ہے۔ عدالت میں تحقیقات کے دوران ملزم کی حمایت میں بیان دے اور بیان بدلنے پر خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، سخت سزا کا امکان ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT