Saturday , July 22 2017
Home / سیاسیات / گوا اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کا کانگریسی بائیکاٹ

گوا اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کا کانگریسی بائیکاٹ

پاناجی۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امکان ہیکہ کانگریس گوا کی گورنر مردولا سنہا کے ریاستی اسمبلی میں کل کے خطاب کا بائیکاٹ کرے گی۔ قائد اپوزیشن چندراکانت کاولیکر نے کہا کہ ہم تقریر کا بائیکاٹ کریں گے۔ بائیکاٹ کے بارے میں کانگریسی ارکان اسمبلی سے پارٹی کے اجلاس میں جو 10:30 بجے دن اسمبلی کے احاطہ میں منعقد کیا جائے گا، کی جائے گی۔ گوا گورنر نے دستور ہند کے برخلاف عمل کیا ہے۔ کانگریس سب سے زیادہ تعداد میں ارکان اسمبلی رکھتی تھی ، اسے تشکیل حکومت کی دعوت دی جانی چاہئے تھی لیکن گورنر نے جانبداری سے کام لیتے ہوئے بی جے پی کو تشکیل حکومت دی دعوت دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT