Wednesday , April 26 2017
Home / سیاسیات / گوا اسمبلی کی تحلیل کا اندیشہ مسترد: چیف منسٹر

گوا اسمبلی کی تحلیل کا اندیشہ مسترد: چیف منسٹر

پاناجی 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے آج ریاستی اسمبلی تحلیل کرنے کے اندیشے کو مسترد کردیا اور کہاکہ موجودہ حکومت 11 مارچ کو رائے شماری تک کارکرد رہے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ دستور ہند کی دفعہ 174 کے مطابق قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہر 6 ماہ میں کم از کم ایک بار ہونا چاہئے۔ قاصر رہنے پر گورنر اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گوا کے لئے 26 فروری سے پہلے اسمبلی کا اجلاس ضروری ہے۔ 26 اگسٹ کو سابق اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ گورنر اجلاس میں طلب نہیں کئے جاسکے کیوں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق 4 جنوری سے نافذ ہوچکا تھا۔ گوا میں آئندہ انتخابات کے لئے 40 نشستوں کے لئے رائے دہی مقرر ہے اور اس میں 4 رخی مقابلہ کا امکان ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT