Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / گوا میں شیوسینا نے پاکستانی پرچم نذر آتش کیا

گوا میں شیوسینا نے پاکستانی پرچم نذر آتش کیا

اُری میں دہشت گرد حملے اور فوجیوں کی ہلاکت کیخلاف احتجاج
پاناجی 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا میں شیوسینا ورکرس نے کشمیر کے اُری علاقہ میں دہشت گرد حملوں اور 18 جوانوں کی موت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کی شدید مذمت کی اور پاکستان کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا۔ گوا شیوسینا کے سربراہ نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے اصل موضوعات میں شامل کیا تھا لیکن بنیادی حقیقت تو یہ ہے کہ نریندر مودی اِس اہم مسئلہ سے نمٹنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ دہشت گرد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ اِس بات کا ثبوت پٹھان کوٹ اور اُری جیسے فوجی ٹھکانوں پر حملوں سے ملتا ہے۔ اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ ملک مودی کے ہاتھ میں محفوظ نہیں ہے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر پر تنقید کرتے ہوئے اُنھوں نے مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت وزیر دفاع کی حیثیت سے منوہر پاریکر کو فوری برطرف کردے۔

TOPPOPULARRECENT