Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / گوا میں قدیم برج منہدم ، 30 افراد ندی میں گرگئے

گوا میں قدیم برج منہدم ، 30 افراد ندی میں گرگئے

پاناجی ۔ /18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی گوا میں سنورڈم ندی پر پرتگالی دور کا برج منہدم ہوگیا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور تقریباً 30 لاپتہ ہیں ۔ اس خستہ حال برج پر 50 سے زائد افراد موجود تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک نوجوان اس برج سے  ندی میں کود کر اپنی جان دینے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے اسے بچانے کیلئے مہم شروع کی ۔ اس دوران عوام کی کثیر تعداد بھی یہاں جمع ہوگئی اور برج منہدم ہوگیا ۔ راحت کاری ٹیموں نے ندی سے دو نعشیں نکالی ہیں جبکہ تقریباً 30 افراد ہنوز لاپتہ ہیں ۔ چند لوگ جو ندی میں گرگئے تھے تیرتے ہوئے کنارے پہونچ گئے ۔ پولیس عہدیدار کے مطابق ایک نوجوان اقدام خودکشی کیلئے ندی میں چھلانگ لگانے جارہا تھا کہ اسے فائر اینڈ ایمرجنسی سرویسیس عملہ نے بچانے کی کوشش شروع کی ۔ اس کارروائی کو دیکھنے کیلئے تقریباً 50 افراد یہاں جمع ہوگئے اور خستہ حال برج ان کا بوجھ سنبھال نہ سکا ۔ ہندوستانی بحریہ سے مدد کی خواہش کی گئی ہے ۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے چیف منسٹر منوہر پاریکر سے اس واقعہ کے بارے میں فون پر بات کی ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ چیف منسٹر گوا سے برج کے انہدام کے واقعہ پر بات ہوئی اور تازہ صورتحال سے انہوں نے واقفیت حاصل کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT