Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / گوا میں مزید دو صلیبوں کو نقصان پہونچایا گیا

گوا میں مزید دو صلیبوں کو نقصان پہونچایا گیا

پاناجی 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی گوا کے لوٹو لم گاؤں میں مزید دو مقدس صلیبوں کو نقصان پہونچانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ لوٹولم کے مقامی افراد نے آج صبح دیکھا کہ دو صلیبوں کونقصان پہونچایا گیا ہے اور ان کی بیحرمتی کی گئی ہے ۔مقامی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں واقعات آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو کے منجملہ ایک صلیب کو آج صبح 4 بجے کے بعد نقصان پہونچایا گیا کیونکہ ایک بریڈ فروخت کرنے والا شخص اس وقت یہاں سے گذرا تھا اور اس کا ادعا ہے کہ اس وقت یہ صلیب صحیح حالت میں تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جن صلیبوں کو نقصان پہونچایا گیا ہے وہ ایک دوسرے سے تین کیلومیٹر کے فاصلے پر نصب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT