Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / گوا میں پاریکر حکومت نے خط اعتماد حاصل کرلیا

گوا میں پاریکر حکومت نے خط اعتماد حاصل کرلیا

کانگریس کو جھٹکہ ،ایک رکن رائے دہی سے غیرحاضر
پاناجی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) منوہر پاریکر حکومت نے آج گوا اسمبلی میں خط اعتماد حاصل کرلیا۔ 40 رکنی اسمبلی نے 22 ارکان نے حکومت کی تائید کی اس لئے معلق اسمبلی کے عوامی فیصلہ کے باوجود ریاست میں غیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگیا۔ ایوان میں سب سے بڑی واحد پارٹی 17 ارکان اسمبلی کے ساتھ کانگریس ہے۔ اسے سخت جھٹکہ لگا کیونکہ اس کے ایک رکن اسمبلی وشواجیت رانے اہم خط اعتماد پر رائے دہی سے غیرحاضر تھے۔ خط اعتماد حاصل کرنے کے بعد مسرت سے سرشار منوہر پاریکر نے کہا کہ کانگریس کبھی بھی اکثریت کی تائید حاصل نہیں کرسکے گی۔ ابتداء ہی سے کانگریس کو اکثریت کی تائید حاصل نہیں تھی۔ اس نے صرف ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے ریاست کا دورہ کیا تھا۔ ایسا اسی وقت ہوتا ہے جبکہ آپ ریاست میں صرف لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں، کام کرنے کیلئے نہیں۔ منوہر پاریکر کی پریس کانفرنس میں گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے قائد وجئے سردیسائی اور مہاراشٹرا وادی گومنتک پارٹی (ایم جی پی) کے رکن اسمبلی سدین گھاولیکر بھی موجود تھے۔ جن کی تائید سے بی جے پی گوا میں حکومت تشکیل دے سکی۔

TOPPOPULARRECENT