Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گوا کے سابق چیف منسٹر ڈگمبر کامت عادی مجرم،کرائم برانچ پولیس کا الزام

گوا کے سابق چیف منسٹر ڈگمبر کامت عادی مجرم،کرائم برانچ پولیس کا الزام

پناجی 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن میں ملوث سابق چیف منسٹر ڈگمبر کامت کو عادی مجرم قرار دیتے ہوئے گوا کرائم برانچ پولیس نے ایک مقامی عدالت میں یہ الزام عائد کیاکہ وہ نہ صرف سازش میں سرگرم تھے بلکہ لوئیس برگر رشوت ستانی کیس کے استفادہ کنندگان میں شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ میں 61 سالہ لیڈر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے کرائم برانچ نے الزام عائد کیاکہ کامت نے رشوت کی رقم ادا کرنے تک پراجکٹ کے فائیلس روکے رکھا تھا اور ان سے پوچھ تاچھ کے لئے کرائم برانچ کی تحویل دینے کی گذارش کی۔ کرائم برانچ نے ایک حلفنامہ میں بتایا کہ کامت نے اپنی کارستانی کے ذریعہ گوا کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے وقار کو متاثر کیا ہے اور یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ کامت کو شاہ کمیشن کی رپورٹ میں کانکنی اسکام میں ماخوذ کیا گیا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی کانکنی صنعت میں انھیں بے قاعدگیوں کا مرتکب قرار دیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رشوت ستانی کے عادی مجرم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT