Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / گوا کے کانگریس ارکان اسمبلی ڈگ وجئے سنگھ پر برہم

گوا کے کانگریس ارکان اسمبلی ڈگ وجئے سنگھ پر برہم

پاناجی۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوا میں کانگریس ارکان اسمبلی کے ایک گروپ نے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سینئر قائدین کی لاپرواہی کے بارے میں واقف کرایا جاسکے جن کی لاپرواہی کی وجہ سے پارٹی کو تشکیل حکومت کا موقع نہیں مل سکا۔ یہ ارکان اسمبلی اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ پر برہم ہیں۔ اسمبلی انتخابات  میں واحد بڑی جماعت کے طور پر ابھرنے کے باوجود مرکزی قائدین کی خاموشی کے سبب بی جے پی کو اقتدار پر قابض ہونے کا موقع ملا۔ پارٹی کے لیڈر وشواجیت رانے نے کہا ایسا لگتا ہیکہ دہلی سے جن قائدین کو بھیجا گیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ گوا میں کانگریس حکومت بنائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT