Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / گوتم گمبھیر اور منوج تیواری پر جرمانہ

گوتم گمبھیر اور منوج تیواری پر جرمانہ

نئی دہلی۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر کو ان کی میچ کا 70 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بنگال کے ہم منصب منوج تیواری پر 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ رانجی ٹرافی میچ کے تیسرے دن دونوں ٹیموں کے کپتان ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے۔ بنگال ٹیم منیجر سمیر داس گپتا نے بتایا کہ میچ ریفری والمک بوچ نے انہیں طلب کیا اور بتایا کہ منوج تیواری کی 40 فیصد میچ فیس پر جرمانہ عائد کیا گیا کیوں کہ وہ بھی بحث میں شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میچ ریفری نے کھیل کے قواعد کی صراحت کی اور واضح کیا کہ گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 70 فیصد جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں پر کسی میچ کے کھیلنے پر امتناع عائد نہیں کیا گیا ہے۔
ڈسپلن ضروری ہے : ٹھاکر
ll     کرکٹ میں ڈسپلن کی اہمیت کو زور دیتے ہوئے سکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ گوتم گمبھیر اور منوج تیواری کے مابین رانجی ٹرافی میچ میں جو کچھ ہوا اس کا اعادہ نہ ہونے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی اسپورٹس میں نہیں ہونے چاہئے۔ انہوں نے عہدیداروں کو اس واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے جن کا اطلاق تمام کرکٹرس پر ہوگا۔ کل گوتم گمبھیر اور منوج تیواری کے مابین میچ کے دوران بحث و تکرار ہوگئی اور امپائر کو مداخلت کرنی پڑی تھی۔

TOPPOPULARRECENT