Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گوداوری آبی تقسیم مسئلہ پر حکومت آندھراپردیش سے بات چیت

گوداوری آبی تقسیم مسئلہ پر حکومت آندھراپردیش سے بات چیت

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت گوداوری پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر آندھراپردیش کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بھدراچلم میں سری رام نومی تقاریب میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ نہ ہی تلنگانہ اور نہ ہی آندھراپردیش کو اس مسئلہ پر جھگڑنے کی ضرورت ہے ۔ ہم پڑوسی ریاست کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کرنے تیار ہے ۔ ان کی حکومت تمام زیر التواء مسائل کو حل کرنے کیلئے آندھراپردیش کے ساتھ تعاون کرنے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT