Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / گوداوری میں پانچ نوجوان غرقاب۔ تین لاپتہ

گوداوری میں پانچ نوجوان غرقاب۔ تین لاپتہ

حیدرآباد 24 فبروری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں مہا شیوراتری کے موقع پر پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں پانچ نوجوان غرقاب ہوگئے جبکہ تین لاپتہ بتائے گئے ہیں ان کے تعلق سے بھی شبہ ہے کہ یہ بھی غرقاب ہوگئے ہیں ۔ یہ لوگ شیوراتری کے موقع پر ڈبکی لگانے گئے تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پہلے واقعہ میں جو بھادادری ۔ کوتہ گوڈم ضلع میں پیش آیا چار نوجوان گوداوری میں ڈبکی لگانے گئے اور غرقاب ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب ان میں ایک نوجوان ایک پانی میں ڈوب رہا تھا جسے بچانے کیلئے تین دوسرے بھی پانی میں کو د پڑے لیکن وہ تینوں بھی ڈوب گئے ۔ ڈی ایس پی منوگورو سب ڈویژن اشوک کمار نے بتایا کہ چاروں نعشیں نکال لی گئیں اور بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مہلوکین کی اے ناگیندر ‘ جی پریم کمار ‘ ٹی مرلی کرشنا اور ای بی پون کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ ایک اور واقعہ میں چار افراد گوداوری میں نہانے کیلئے منچریال رور پولیس حدود میں گئے تھے وہاں ایک شخص غرقاب ہوگئے اور سمجھا جاتا ہے اس کے تین ساتھی بھی غرقاب ہوگئے ہوں۔ ایک شخص سریکانت کی نعش ننکالی گئی ہے اور تین کی تلاش جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT