Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گوداوری پشکرم پر رویندرا بھارتی میں مسٹر ویدا کمار نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے ۔۔

گوداوری پشکرم پر رویندرا بھارتی میں مسٹر ویدا کمار نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے ۔۔

فوٹو گرافی ریاست حیدرآباد کا اٹوٹ حصہ
آصف جاہی دور میں اصلاحات ، نمائش کا افتتاح ، ویدا کمار کا بیان
حیدرآباد۔20اگست(سیاست نیوز)تلنگانہ حکومت کے گوداوری پشکرم پروگرام پر مشتمل فوٹو گیلری کا چیرمن تلنگانہ ریسور س سنٹر مسٹر ایم ویدا کمار کے ہاتھوں رویندر بھارتی میںافتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مسٹر ویدا کمار نے بتایا کہ ریاست حیدرآباد آصف جاہی دور حکومت سے ہی فوٹو گرافی کے شعبہ میں نئے اصلاحات لاتے ہوئے فوٹو گرافی کو ریاست حیدرآباد کا اٹوٹ حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے دیندیال کی فوٹوگرافی کا اس موقع پر حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آصف جاہی ششم کے دور حکومت میں رائیل فوٹو گرافی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں دیندیال نے ممبر کی حیثیت سے آصف جاہی دور حکومت کے شاہکاروں کو اپنے کیمرے میں قید کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ آصف جاہ ششم اور ہفتم نے دنیا کے ماہر فوٹوگرافرس کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ریاست حیدرآباد کے رائیل فوٹوگرافی کو مضبوط او رمستحکم بنایا جس کے بعد ریاست حیدرآباد نے دنیاکو ماہر فوٹوگرافرس بھی پیش کئے۔ مسٹر ویدا کمار نے مزیدکہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقدہ گودواری پشکرم کے تصاویر پر مبنی مذکورہ نمائش ریاست کے ہر ضلع میں منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام گوداوری پشکرم کے ذریعہ تلنگانہ کی قائم کردہ تہذیب ‘ لباس کے متعلق ریاست کی عوام کو معلومات فراہم کئے جاسکیں۔ایم کرشنا ‘ یعقوب اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT