Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گوداوری کھنی میں العلم پرائمری انگلش میڈیم اسکول کا سالانہ جلسہ

گوداوری کھنی میں العلم پرائمری انگلش میڈیم اسکول کا سالانہ جلسہ

گوداوری کھنی۔16اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) العلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام گذشتہ سال جون 2015ء میں العلم پرائمری انگلش میڈیم اسکول اڈاگنٹہ پلی گوداوری کھنی میں قائم کیا گیا جس کے کرسپانڈنٹ مولانا محمد عبدالرحمن شاکر قاسمی امام و خطیب مسجد محمدیہ تلک نگر ہے ۔ گوداوری کھنی کی سرزمین میں یہ پہلا انگلش میڈیم اسکول ہے جس میں عربی ‘اردو اور دینیات کے مضمون بھی ہے ۔ مسلم بچوں کیلئے سنہرا موقع ہے کہ اس اسکول سے تعلیم حاص کریں۔ اب یہ اسکول اپنا پہلا تعلیمی سال مکمل کررہا ہے ۔اس ضمن میں ایک عظیم الشان اختتامی پروگرام بتاریخ 16 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام العلوم پرائمری انگلش میڈیم اسکول گوداوری کھنی میں منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی مولانا محمد عبدالقوری ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد و چیف اڈوائزر کا اہم خطاب ہوگا اور اسکول کے طلبہ اپنا سالانہ اہم تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے ۔پروگرام بعد مغرب تا 10بجے تک ہوگا ۔ تمام سرپرست اور والدین سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT