Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گوداوری کھنی میں جمعیتہ اہل حدیث کا آج جلسہ عام

گوداوری کھنی میں جمعیتہ اہل حدیث کا آج جلسہ عام

گوداوری کھنی ۔ /14نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیتہ اہل حدیث گوداوری کھنی کے زیر اہتمام 15نومبر بروز اتوار بعد نماز عصر تا 12بجے شب بمقام جامع مسجد اہل حدیث گوداوری کھنی میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس کی صدارت جناب حافظ عبدالقیوم ناظم اعلیٰ صوبائی تلنگانہ اسٹیٹ اہل حدیث کریں گے۔ جناب غیاث الدین صدر شہر گوداوری کھنی، جناب محمد عبدالرحیم صدر ضلع کریم نگر ، جناب محمد جانی صدر جامع مسجد اہل حدیث گوداوری کھنی مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب بابر سلیم پاشاہ صدرآئی این ٹی یو سی، جناب ریاض احمد صدر ایچ ایم ایس، جناب کے لکشمی نارائنا میئر بلدیہ راما گنڈم اور جناب ایس ستیا نارائنا ایم ایل اے راما گنڈم مہمان اعزازی ہوں گے۔ جناب عبداللہ عمری ، جناب محمد عبدالخالق عمری، جناب محمد کلیم الدین فیضی کریم نگر، جناب محمد عبدالرؤف جامعی امام و خطیب جامع مسجد اہل حدیث گوداوری کھنی کا خطاب ہوگا۔ جناب عبدالرحمن اور عبدالجبار ورنگل تلگو زبان میں خطاب کریں گے۔ برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔ بعد نماز عشاء شرکائے جلسہ کیلئے طعام کا نظم رہے گا اور خواتین کیلئے پردے کا نظم رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT