Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / گودھرا ٹرین واقعہ کا ایک ملزم 13سال بعد گرفتار

گودھرا ٹرین واقعہ کا ایک ملزم 13سال بعد گرفتار

احمدآباد۔27جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) گودھرا ٹرین سانحہ کے مزید ایک ملزم کو جو 13سال سے مفرور تھا گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ ( اے ٹی ایس ) نے آج گرفتارکرلیا۔ اے ٹی ایس عہدیداروں نے کہا کہ قاسم ابراہیم بھامیڈی ساکن راگڑیہ ضلع گودھرا کو دھہوڑ ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا گیا ۔53سالہ قاسم ابراہیم گودھرا ٹرین کے ہولناک واقعہ میں مفرور ان تینوں ملزمین میں شامل ہے جنہیں گذشتہ 15دن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ملزمین 27فبروری 2002ء کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کو نذرآتش کرنے کے واقعہ میں مطلوب تھے ۔ اس واقعہ میں 59 مسافروں کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد گجرات میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑنے والے فسادات میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ قاسم ابراہیم 2002ء سے اپنی حقیقی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں روپوش ہورہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT