Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورلا پلی نالے سے عنقریب پانی کی سربراہی

گورلا پلی نالے سے عنقریب پانی کی سربراہی

مکتھل۔11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاؤن کیلئے بہت جلد اب گورلا پلی نالے سے پینے کیلئے پانی سربراہ کیا جائے گا جس کا پچھلے دو ڈھائی سال سے شہریان مکتھل کو شدید انتظار تھا ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر مکتھل ٹاؤن سے کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع گورلا پلی نالہ جو پچھلے تیس چالیس سال قبل پورے مکتھل کیلئے پینے کے پانی کی سربراہی کا واحد ذخیرہ آب تصور کیا جاتا تھا اور جہاں سے مکتھل کی پہلی اور قدیم پانی کی ٹانکی جو سرکاری گیسٹ ہاؤز سے متصلہ کھلی اراضی پر تعمیر کی گئی تھی سے مربوط کرتے ہوئے عوام کوپانی سربراہ کیا جاتا رہا ۔ ایک طویل اور لمبے عرصہ سے موقوف تھا اور مکتھل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ناکافی بھی تصور کیا جاتا  رہا اور بعد میں ٹاؤن میں متعدد پانی کی ٹانکیوں کی تعمیر کرتے ہوئے علاقہ اور محلہ واری سطح پر نلوں میں پانی سربراہ کیا جارہا تھا لیکن سابق رکن اسمبلی مکتھل مسٹر کے دیاکر ریڈی کی مکتھل ایم ایل اے کی حیثیت سے انتخاب کے بعد اس موصع گورلاپلی نالے پر بڑے بور اور موٹر نصب کرتے ہوئے اپنی خصوصی دلچسپی کے ذریعہ ایک بار پھر گورلا پلی نالے سے مکتھل کی اس قدیم پانی کی ٹانکی کو نئی پائپ لائن سے مربوط کیا گیا اور قدیم پانی کی ٹانکی سے متصلہ وسیع و کشادہ جگہ پر بڑا پانی کا سمپ تعمیر کیا گیا اور اب اس پانی کے سمپ سے قدیم پانی کی ٹانکی کو پانی پہنچاتے ہوئے پورے ٹاؤن میں پینے کیلئے عوام کو پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ سرپنچ مکتھل شریمتی بھاگیہ چندرا کانت گوڑ نے آج سیاست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے اس کو کارآمد بنانے کا جو کام شروع کیا گیا تھا اب وہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور بہت جلد اس قدیم ٹانکی کے ذریعہ نلوں میں پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ سرپنچ مکتھل کے بموجب اس سمپ اور نئی پائپ لائن کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گا اور ایک عرصہ سے جس کا عوام کو انتظار تھا اب وہ اگلے صرف چند دن کے بعد پورا ہوگا ۔ واضح رہے کہ اس کے آغاز کے بعد شہریان مکتھل کو روزانہ پینے کے پانی کی سربراہی کے علاوہ آئندہ پانی کیلئے تکلیف اور دشواری سے چھٹکارہ حاصل ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT