Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورلا پلی نالے سے عنقریب پانی کی سربراہی

گورلا پلی نالے سے عنقریب پانی کی سربراہی

مکتھل۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاؤن میں پینے کیلئے پانی کی سربراہی کی موجودہ صورتحال اور پھر عنقریب موسم گرما کے آغازکے پیش نظر پورے ٹاون میں سربراہی آب کو یقینی بنانے کیلئے بہت جلد گورلا پلی نالے سے بھی پینے کیلئے پانی سربراہ کیا جائیگا اور اس سلسلہ میں ماباقی کام کی تکمیل کرتے ہوئے اس کی عاجلانہ یکسوئی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سرپنچ مکتھل محترمہ بھاگیہ چندرا کانت گوڑ نے سیاست نیوز کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں وقفہ وقفہ سے پانی سربراہی پر عوام کو درپیش مشکلات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانسون کی کمی اور ستیہ سائی واٹر سپلائی ملازمین کی ہرتال بھی اس کیلئے رکاوٹ کا ذریعہ بنی تاہم جوائنٹ کلکٹر ضلع محبوب نگر مسٹر رام کشن کے حالیہ دورہ مکتھل کے موقع پر سربراہی آب کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گورلا پلی نالے کے پانی کی سطح میں کمی کے باعث جو مشکلات درپیش ہیں اس کو دور کرنے اور کام کرنے والے کنٹراکٹر سے بازپرس کرنے کیلئے بھی جوائنٹ کلکٹر سے اجازت حاصل کرلی گئی ہے اور بہت جلد اس سلسلہ میں تمام مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے ٹاون میں سربراہی آب کے اہم مسئلہ کو حل کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT