Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / گورنرس کی آج دو روزہ کانفرنس

گورنرس کی آج دو روزہ کانفرنس

دہشت گردی ، روزگار کے مواقع اور سرکاری اسکیموں پر بحث ہوگی
نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنرس کی دو روزہ کانفرنس کل شروع ہورہی ہے جس کی صدارت صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے جہاں انسداد دہشت گردی لائحہ عمل اور روزگار کے مواقع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 23 ریاستوں کے گورنرس اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے دو لیفٹننٹ گورنرس اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ صدرجمہوریہ کے سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ اس کانفرنس میں سکیورٹی بالخصوص داخلی اور خارجی پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور باغیانہ سرگرمیوں پر تفصیلی مباحث ہوں گے۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اسکولی تعلیم ترک کرنے والوں کو پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی پر بھی غوروخوض ہوگا۔ حکومت کے مختلف پروگرامس جیسے سوچھ بھارت ابھیان، 2022ء تک سب کیلئے مکانات اور اسمارٹ سٹیز کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بہتری پر بھی بحث ہوگی۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پروگرام کو موثر بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ایکٹ ایسٹ پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ راشٹرپتی بھون میں گورنرس کی یہ 47 ویں کانفرنس ہے۔ نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج، وزیر فینانس ارون جیٹلی، نائب صدرنشین نیتی آیوگ اروند پناگریہ اور نیشنل سیکریٹری مشیر اجیت دوول کے علاوہ دیگر وزارتوں کے اعلیٰ عہدیدار کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT