Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گورنر آر بی آئی کی میعاد میں توسیع پرتجسس برقرار

گورنر آر بی آئی کی میعاد میں توسیع پرتجسس برقرار

ممبئی ۔ 7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے اُن کی میعاد میں توسیع کے تعلق سے تجسس کو برقرار رکھا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اُن کی توسیع کے بارے میں جو قیاس آرائیاں ہورہی ہے اس تعلق سے وہ اتنے بھی ظالم نہیں ہے ۔ تاہم اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ حکومت اور متعلقہ فریق کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا ۔ رگھو رام راجن کی تین سالہ میعاد 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے اور وہ پریس کانفرنس کے دوران اُن کی میعاد میں توسیع سے متعلق سوالات کا قبل از وقت اندازہ کرتے ہوئے پہلے سے تیار شدہ بیان اپنے ساتھ لائے تھے ۔ انھوں نے یہ بیان پڑھکر سنایا جس میں کہا گیا کہ ایسے معاملات میں کوئی بھی فیصلہ حکومت اور متعلقہ فریق کی مشاورت کے بعد ہی طئے پاتا ہے ۔ انھیں یقین ہے کہ جب کبھی ایسا ہوگا سب کو یہ خبر مل جائے گی ۔ دوسری میعاد کے بارے میں اپنا موقف واضح کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے راجن نے کہاکہ فی الحال وہ کچھ بھی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے ۔

TOPPOPULARRECENT