Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / گورنر اسپیکر کے اختیارات کو سلب کرنے کا اختیار نہیں رکھ سکتے : سپریم کورٹ

گورنر اسپیکر کے اختیارات کو سلب کرنے کا اختیار نہیں رکھ سکتے : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج کہا کہ گورنر کو اسپیکر کے اختیارات پر حاوی ہونے کا اختیار نہیں ہے۔ انسداد انحراف قانون میں گورنر اپنا رول ادا نہیں کرسکتے۔ گورنر جے پی راج کھوا نے اسمبلی میں پارٹی اساس پر موقف جاننے کی ہدایت دی تھی۔ پانچ ججوں پر مشتمل سپریم کورٹ کے دستوری بنچ نے جس میں جسٹس جے ایس کیہر نے استفسار کیا کہ آخر گورنر اسپیکر کے دستوری اختیارات کو کس طرح سلب کرسکتے ہیں اور وہ انحراف کی بنیادوں پر ارکان اسمبلی کو کس طرح نااہل قرار دے سکتے ہیں۔ اسمبلی کی کارروائی چلانے میںگورنر کے پاس کچھ اختیار ہوسکتا ہے لیکن وہ دستور کے دسویں شیڈول جیسے مسئلہ پر مداخلت نہیں کرسکتے۔

TOPPOPULARRECENT