Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر اور کے سی آر میں کوئی بات نہیں ہوئی : دتاتریہ

گورنر اور کے سی آر میں کوئی بات نہیں ہوئی : دتاتریہ

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج ان  اطلاعات کو بکواس قرار دیا کہ کرنسی نوٹوں کو بند کردینے پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرکے ناراضگی ظاہر کی تھی ۔ چیف منسٹر اور گورنر کے درمیان اس موضوع پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے گورنر سے شکایت کی ہے کہ کرنسی نوٹوں کو منسوخ کردینے مرکز کے فیصلے سے ریاست کو فی ماہ 2000 کروڑ روپئے کا نقصان ہوگا ۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ انہوں نے میڈیا کی ان اطلاعات کے درمیان گورنر سے ملاقات کی ہے ۔ ان اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ تلنگانہ حکومت کو 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کی منسوخی سے فی ماہ 2000  ، 1000 کروڑ کا نقصان ہوگا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ گورنر نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT