Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / گورنر اُتراکھنڈ سے بی جے پی کی ملاقات

گورنر اُتراکھنڈ سے بی جے پی کی ملاقات

دہرہ دون ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے گورنر کے کے پال کو ریاستی بی جے پی قائدین نے آج ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے ہریش راوت حکومت کی ’غلط پالیسیوں‘ کے سبب ریاستی عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کی درخواست کی۔ سابق چیف منسٹر بھگت سنگھ ہوشیاری کے زیرقیادت بی جے پی کے 17 رکنی وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔ بی جے پی کے ترجمان ویریندر سنگھ بشٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہم نے گورنر سے ملاقات کی اور ہریش راوت حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب عوام کو لاحق دشواریوں کی عاجلانہ یکسوئی جیسے مفاد عامہ کے مسائل پر نمائندگی کی گئی‘‘۔ 16 مطالبات پر مبنی یادداشت میں مختلف مسائل کی عاجلانہ یکسوئی پر زور دیا گیا جن میں سابق حکومت کی آبکاری پالیسی پر نظرثانی بھی شامل ہے۔ بشٹ نے کہا کہ ’’ایک طویل عرصہ سے ہم راوت حکومت کی شراب سے متعلق پالیسی کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے، کیونکہ یہ غیرمنصفانہ ہے جس کا مطلب اقتدار کے قریبی افراد کو فائدہ پہنچانا تھا۔ ان شراب کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب عام آدمی کو مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وفد میں ہوشیاری کے علاوہ ریاستی بی جے پی کے صدر اجئے بھٹ ، سابق چیف منسٹر اور ہریدوار کے موجودہ رکن پارلیمنٹ رمیش ککریال نشانک ، ارکان اسمبلی ہربنس کپور، پشکر سنگھ دھمی اور وجئے برتھوال اور دوسرے موجود تھے۔ بی جے پی کے اس وفد نے گورنر کے کے پال سے ریاستی کے دیگر مسائل کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ان مسائل کی عدم یکسوئی سے عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT