Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / گورنر تریپورہ کے روہنگیا مسلمانوں پر ٹوئٹ سے تنازعہ

گورنر تریپورہ کے روہنگیا مسلمانوں پر ٹوئٹ سے تنازعہ

اگرتلہ11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ کے گورنر تتھاگت رائے نے ٹوئٹ کرکے روہنگیا مسلمانوں کی ہندوستان میں بازآبادکاری کی مخالفت کی ہے جس سے ایک نیا تناز عہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ان کے ٹوئٹ پر مختلف حلقوں سے وابستہ لوگ ان کی سخت نکتہ چینی کررہے ہیں۔ تمام نکتہ چینی کے باوجود مسٹر رائے اپنے موقف پر قائم ہیں ۔ مسٹر رائے نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بنگلہ دیش یا کوئی مسلم ملک روہنگیا مسلمانوں کو پناہ گزین کے طور پر قبول نہیں کررہا ہے لیکن ہندوستان تو ایک بہت بڑا دھرم شالہ ہے اور اسے روہنگیا مسلمانوں کو قبول کرلینا چاہئے ۔ اور اگر آپ نہیں کہتے ہیں تو آپ انسانیت مخالف ہیں۔مسٹر رائے نے اس وقت کے مشرقی پاکستان میں ہندووں پر ہوئے مظالم اور قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر مسلسل ٹوئٹ کرنا جاری رکھا۔بی جے پی نے گورنر کے اس بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ جب کہ کانگریس اور سی پی ایم نے ٹوئٹ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پر اپنے عہدہ کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT