Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر تلنگانہ و اے پی کا دورہ گاندھی ہاسپٹل

گورنر تلنگانہ و اے پی کا دورہ گاندھی ہاسپٹل

ایڑھی کی معمولی سرجری ، ہاسپٹل انتظامات پر اظہار اطمینان
حیدرآباد 23اگست (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے عام شہری کی طرح شہر حیدرآبادکے گاندھی اسپتال کادورہ کیا۔ان کے سیدھے پیرکی ایڑھی میں گٹھاپیداہونے سے ہوئی تکلیف پر انہوں نے اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس سے مشورہ لیا۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شراون کمار،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرسمہا راو ، چیف انڈمنسٹریٹر جئے کرشنا بھی ان کے ساتھ تھے ۔ڈاکٹرس نے ان کی ایڑھی کامعائنہ کیااورمعمولی سرجری کامشورہ دیا۔اس موقع پر گورنرنے اسپتال میں صفائی پر اطمینان کااظہارکیا اور اس میں مزید بہتری کی ہدایت دی۔اس موقع پر ڈاکٹرس نے اسپتال میں ایک اور ایم آر آئی مشین کی ضرورت کواجاگر کیا جس پر گورنرنے کہاکہ وہ ریاستی حکومت کواس خصوص میں مشورہ دیں گے ۔ گورنر نے عام شہریوں کے بہترعلاج کابھی ڈاکٹروں کومشورہ دیا۔
ایم اے میں بغیر انٹرنس داخلے
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : کالج آف لینگویجس کے پریس نوٹ کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی نے اورینٹل لینگویجس کو بغیر انٹرنس امتحان کے ایم اے میں داخلے کی اجازت دے دی ہے ۔ داخلے کے خواہش مند کالج ہذا کے فون نمبر 040-60504400 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT