Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / گورنر جموں و کشمیر کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

گورنر جموں و کشمیر کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی 12 مارچ (سیاست نیوز) جموں و کشمیر کے گورنر مسٹر این ایچ وہرا نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے معلنہ 80,000 کروڑ کے پیاکیج پر عمل آوری کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورنر نے وزیرداخلہ کو پیاکیج کے 5 اہم نکتوں انسانی جذبہ ہمدردی کی امداد ، آفات سماوی سے متاثرہ عوام کی بازآبادکاری، سماجی و معاشی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں سرعت سے واقف کروایا۔ چونکہ جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اور مسٹر ووہرا سرکاری انتظامیہ کے سربراہ اور ریاستی اُمور کے ذمہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ سرینگر میں 7 نومبر 2015 ء کو ایک جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مذکورہ پیاکیج کا اعلان کیا تھا اور یہ تیقن دیا تھا کہ جموں و کشمیر کی ترقی و تعمیر نو کیلئے مرکز ہر ممکنہ امداد کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT