Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / گورنر جنوبی کیرولینا کا سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ

گورنر جنوبی کیرولینا کا سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ

جنوبی کیرولینا 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ بارش کو اس علاقے میں تاریخ کی سب سے زیادہ خطرناک بارش تصور کیا جا رہا ہے جس سے وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بارش اور اس سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے اور اب بھی صورتحال کے مزید بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔منگل کو کچھ دیر کے لیے بادل چھٹے اور سورج نمودار ہوا تاہم آئندہ 36 سے 48 گھنٹے مزید خطرناک ہو سکتے ہیں۔گورنر نکی ہیلی نے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ۔ موسم کی خرابی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے جنوبی کیرولینا میں 14 اور شمالی کیرولینا میں دو اموات ہو چکی ہیں۔وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔تقریباً 800 سے زائد افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جب کہ حکام نے بتایا ہے کہ تین سو سڑکیں اور 160 پل اب بھی بند ہیں جس کی وجہ سے آمدورفت میں دشواری ہو سکتی ہے۔گورنر ہیلی کا کہنا تھا کہ فی الوقت نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا لیکن بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT