Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / گورنر ریزرو بینک پر سبرامنیم سوامی کی تنقید افسوسناک

گورنر ریزرو بینک پر سبرامنیم سوامی کی تنقید افسوسناک

مودی کی خاموشی سے سازباز کا اشارہ ،منیش تیواری کا بیان
نئی دہلی۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر رگھورام راجن کے خلاف سبرامنیم سوامی کی تنقید پر کانگریس نے بی جے پی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی دراصل ان کی سازباز کا اشارہ کرتی ہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آر بی آئی گورنر پر سبرامنیم سوامی کی طرف سے کی گئی تنقیدوں کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رگھورام راجن کے خلاف سبرامنیم سوامی کے تنقیدی حملوں کا اصل نشانہ خود وزیر فینانس ارون جیٹلی بھی ہوسکتے ہیں۔ تیواری نے کہا کہ آر بی آئی گورنر پر سوامی کی تنقید آر بی آئی پر تنقید ہی سمجھی جائے گی کیونکہ یہ کسی فردِ واحد پر نہیں بلکہ ایک ادارہ پر تنقید ہے۔ 57 سال میں غالباً یہ پہلا موقع ہے کہ وہ (بی جے پی) یہ پیغام دے رہی ہے کہ اگر آپ ہماری مرضی کے مطابق کام نہیں کریں گے تو ہم آپ کا تعاقب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT