Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر سے چیف منسٹر کی ملاقات

گورنر سے چیف منسٹر کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 3۔ اگست (سیاست  نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ بتایا جاتاہے کہ اس ملاقات کے دوران 7 اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم مشن بھگیرتا پروگرام کے آغاز کیلئے تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور چیف منسٹر کے حلقہ انتخاب گجویل میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کے علاوہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بتایا جاتاہے کہ چیف منسٹر نے گورنر کو وزیراعظم کے دورہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ نریندر مودی 7 اگست کی شام نئی دہلی واپسی سے قبل لال بہادر اسٹیڈیم میں ریاستی بی جے پی کی جانب سے کارکنوں کے مہا سمیلن سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سے ملاقات کے دوران ایمسٹ II کی منسوخی اور 11 ستمبر کو ایمسٹ III کے انعقاد کے فیصلے اور اس کی وجوہات سے واقف کرایا گیا ۔ چیف منسٹر نے ایمسٹ II کے افشاء کے سلسلہ میں سی آئی ڈی تحقیقات کی پیشرفت سے گورنر کو آگاہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر نے ایمسٹ II کی منسوخی اور نئے امتحان کے انعقاد کے فیصلے کی تائید کی۔

TOPPOPULARRECENT