Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے سی آر کی ملاقات

گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے سی آر کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 19 فبروری ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھرراو نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر نے آنے والے بجٹ سیشن کی تیاریوں سے متعلق گورنر کو واقف کروایا ۔ دونوں نے ریاست کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا ۔

تاملناڈو اسمبلی میں ہنگامہ جمہوریت کی توہین : وینکیا نائیڈو
حیدرآباد ۔ 19 فبروری ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیانائیڈو نے ٹاملناڈو اسمبلی میں ہوئی ہنگامہ آرائی کو جمہوریہ کی توہین قرار دیا گیا ۔ یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد وینکیا نائیڈو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاملناڈو اسمبلی کے تمام ارکان کو اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے ۔ اعتماد کاووٹ لینے کے دوران جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک تھے ۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید بتایا کہ عوام اپنے ارکان اسمبلی و ارکان پارلیمنٹ پر نظر رکھتے ہیں ۔ ان کی طرز زندگی کو اپنے لئے رول ماڈل بناتے ہیں۔ اگر عوامی نمائندے ہی ایسی بیہودہ حرکتیں کرنے لگیں تو جمہوری اداروں پرسے عوام کا اعتماد اٹھ جائیگا۔ سیاسی نظام پر بھی بھروسہ ختم ہو جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT